پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، کراچی میں گرفتاریاں 6مارچ کو دی جائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں کراچی میں گرفتاریوں کے لیے 6 مارچ کی تاریخ طے کر دی گئی۔

کراچی میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کے لیے تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں،پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی، سابق ارکان قومی اسمبلی اور کارکن گرفتاریاں دیں گے۔

کراچی میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے سینیٹر اعجاز چودھری کے زیر صدارت ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی،پی ٹی آئی چیئرمین کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد سے واپسی پر زمان پارک میں عمران خان کا شاندار استقبال

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان ہجوم کی قیادت کر رہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کیلئے اکسایا اور توڑ پھوڑ پر آمادہ کیا، جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

Related Posts