جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، دو زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، دو زخمی
جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، دو زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک سکول کے قریب بم دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں گومل پبلک اسکول کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ،الرٹ جاری کردیا گیا

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے بم سڑک کے کنارے نصب کیا تھا، جو بچوں کے گزرتے وقت پھٹ گیا۔پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

Related Posts