وفاق المدارس: 1700 سے زائد علمائے کرام لاکھوں امتحانی پرچے چیک کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے کامیاب انعقاد کے بعد لاکھوں پرچوں کی مارکنگ کا عمل ملتان میں شروع ہوگیا ہے۔

وفاق المدارس کے مطابق ملک بھر کے سالانہ امتحانات میں شریک تقریبا سوا پانچ لاکھ طلباء وطالبات کے لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال کیلئے ملک بھر سے تقریبا سترہ سو سے زائد علماء و مدرسین اور عصری علوم کے ماہرین ملتان پہنچ گئے ہیں،جو تقریبا بارہ سے چودہ دنوں تک جامعہ خیرالمدارس اور جامعہ قاسم العلوم میں لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال میں شریک ہورھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روایتی کھانے، تھالی کا لطف، کراچی میں بوہرہ فوڈ فیسٹول

اس حوالہ سے جامعہ خیرالمدارس میں ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی،جس میں اراکین امتحانی کمیٹی مولانا راحت علی ہاشمی،مولانا عبدالرزاق زاہد،مولانا حامد حسن،مولانا شمشاد احمد، مولانا انس عادل،مولانا عبدالرحیم حسنی اور مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید سمیت دیگر منتظمین شریک ہوئے۔

 ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے کلیدی خطاب میں ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کا امتحان ختم ہوگیا اور اب ہمارا امتحان شروع ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہزاروں مدارس کے لاکھوں طلباء و طالبات کی محنتوں کے ثمرات کی شکل میں نتائج کی تیاری کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں،آپ سب کی یہاں آمد یقینا ایک دینی خدمت کے فریضہ کی انجام دہی کے جذبے کے تحت ہوئی ہے،جو انتہائی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے نظام امتحان کی کئی انفرادی خصوصیات ہیں اسی طرح جانچ پڑتال کا بھی یکسانیت کو اجاگر کرتا ہے۔اس یکساں نظام کے عمل کیلئے ملک کے ہر علاقہ کے چنیدہ علماء و مدرسین کا انتخاب صلاحیت اور میرٹ پر کیا جاتا ہے۔علماء ومدرسین کے اجتماع اور یکجا ہوکر ایک نظام میں مصروف ہونے سے جہاں کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع بھی ملتا ہے۔

Related Posts