شہر قائد میں رواں سال انتہائی سخت گرمی پڑنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں رواں سال انتہائی سخت گرمی پڑنے کا امکان
شہر قائد میں رواں سال انتہائی سخت گرمی پڑنے کا امکان

ایک ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آنے والے مہینوں کے دوران میں انتہائی گرم موسم کا تجربہ کرنے والا ہے کیونکہ فروری مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔

ماہر موسمیات جواد میمن نے ہفتہ کو نجی چینل کو بتایا کہ فروری میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت آنے والے دنوں میں انتہائی گرم موسم کی نشاندہی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل مغربی اور شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں کیونکہ مغربی ہوا کا نظام بالائی پاکستان (اتوار) کو متاثر کرسکتا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ شہر کا درجہ حرارت اتوار (آج) سے بڑھے گا، اور دن کے وقت 32-34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، بہر حال، رات کے وقت سمندری ہواؤں کی وجہ سے موسم بہتر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت درجہ حرارت 18-20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، شاپنگ مال اور مارکیٹس رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری

واضح رہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان کو غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت، طویل اور زیادہ شدید گرمیوں اور شدید بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Posts