سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو قتل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، یاسمین راشد

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو قتل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تحقیقات نہیں ہونے دے رہے، قاتلانہ حملے کے شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی۔

یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کے گھر کی باندی ہے، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی میڈیا کی جعلی ذرائع سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی کوشش بے نقاب

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، اس میں وہ چار لوگ شامل ہیں جنہوں نے کیس کو خراب کیا، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے بڑی جھوٹی کوئی نہیں ہے، دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے، مریم نواز کو پتا ہے ابا جی سے کہہ کر ہر کام کرا سکتی ہیں، خدا کیلئے ملک اور قوم پر رحم کریں، آپ بہت مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کرادیجئے، آپ مقبول ہوں گے تو جیت جائیں گے ورنہ دوسری پارٹی جیت جائے گی۔

Related Posts