اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی نے میڈیا پر چلنے والی اپنی شادی کی خبروں میں دلہن کا نام غلط بتائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شامیہ سے نہیں بلکہ سامیہ آرزو نامی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران کرکٹر حسن علی نے تصدیق کی کہ شادی کی خبر جھوٹی نہیں ہے بلکہ سچی ہے۔ اگست میں نکاح کی تقریب ہوگی جس میں خاندان کے افراد اور دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سامیہ آرزو کو پہلے میں نے شادی کی پیشکش کی جس کا مثبت جواب ملا۔ ہم رواں ماہ کے دوران ہی شادی کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی رواں ماہ شادی کا فیصلہ کیا ہے۔