فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی امریکی سفیر ڈوبلڈ بلوم اور سینئر سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سینئر حکام سے ملاقات اچھی رہی، ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاص طور پر بات ہوئی، امریکی حکام کو حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف قوانین کے غلط استعمال پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کیلئے دلی تعزیت کا اعادہ

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق امریکی حکام کو بتایا کہ حکومت انسداد دہشتگردی اور توہین مذہب کے قوانین کا غلط استعمال کر رہی ہے، ملاقات میں سیاسی صورت حال اور اس پر پی ٹی آئی کے مؤقف پر بھی گفتگو ہوئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی ملاقاتیں برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کی خواہش اور عوامی فلاح کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ 29 نومبر 2022 کو بھی فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے سفیر سے ہونے والی ملاقات کو روٹین کا اقدام قرار دیا تھا۔

Related Posts