شیخ رشید کواڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کواڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
شیخ رشید کواڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جمعرات کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کی ہدایت پر شیخ رشید کی رہائی کے احکامات جاری کیے اور ان کے وکلاء رہائی کے احکامات لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

رہائی کے وقت پارٹی کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر اس شخص کو معاف کر دیا ہے جو ان کی گرفتاری میں ملوث تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ گھڑیوں سمیت دیگر سامان واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا انتباہ بھی دیا۔

اس سے قبل آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، چیف الیکشن کمشنر

جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر داخلہ کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر خان جدون کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

Related Posts