پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان نے کوئٹہ کو 9 وکٹس سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی، رضوان الیون نے 111 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جسے ان کے بولرز نے صحیح ثابت کردیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم کو 18.5 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن پر آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے اوور میں مارٹن گپٹل صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 33 کے مجموعے پر عبدل بنگلزئی 1، 37 پر سرفراز احمد 2، 46 پر جیسن رائے 27 اور افتخار احمد صفر وکٹیں گنوا کر چلتے بنے۔

عمر اکمل 11، محمد نواز 14 اور محمد حفیظ بھی 18 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، نسیم شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد حسنین 22 رنز بنا کر ٹیم کے دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دوسرا پی ایس ایل میچ کھیلنے والے احسان اللہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی اور ثمین گل 2، 2 شکار کرسکے، اسامہ میر نے بھی ایک وکٹ لی۔

پی ایس ایل 8 کے اب تک 2 میچز کھیلے گئے اور دونوں ہی انتہائی سنسنی خیز رہے ہیں۔ آج کے شیڈول میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

Related Posts