تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بروقت پولیس کاررواٸی، اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلے کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس گشت پر تھی، مسلح ڈکیت ملزمان سروس روڈ الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب واردات کی نیت سے مشکوک حالت میں موجود تھے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:
عتیقہ اوڈھو نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی
(زخمی) ملزم کی شناخت کامران ولد ولد اقبال کے نام سے ہوٸی ہے، جبکہ اس کے مفرور ساتھیوں کے نام عاشق، شعیب ولد نامعلوم بتائے جا رہے ہیں، ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل مع ایمونیشن، ایک موٹر سائیکل، موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی، ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور ضابطے کی کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لٸے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔