لاہور ہائی کورٹ نے پیش ہوئے بغیر عمران خان کو ضمانت دینے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔

عمران خان کی میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ  نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چلنا پھرنا مشکل ہے، عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل کے مطابق تین ہفتے تک عمران خان چل پھر نہیں سکتے، میڈیکل گراؤنڈ پر حفاظتی ضمانت دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خانہ کعبہ کرین حادثہ کیس، بن لادن کمپنی پر 20 ملین ریال جرمانہ

عدالت نے استفسار کیا کہ حفاظتی ضمانت کا قانون کیا ہے؟ حفاظتی ضمانت میں ملزم کی پیشی ضروری ہے، زیادہ مسئلہ ہے تو ایمبولینس میں  آجائیں، قانون سب کیلئے برابر ہے۔

جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیے کہ اصولی طور پر مجھے یہ درخواست خارج کر دینی چاہیے، لیکن رعایت دے رہا ہوں۔

Related Posts