جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان نے شیرشاہ کالونی کے نئے تعینات ایس ایچ او منظور حسین سے ملاقات کی، جس میں امن و امان سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ہیڈ محرر تھانہ شیرشاہ محبوب تنولی ودیگر موجود تھے۔ اس موقمولانا عظیم اللہ عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی اور لوٹ مار کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے۔ امن و امان فراہم کرنے کیلئے مضبوط حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت میں انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے رہنما کو گولی مار دی گئی
انہوں نے کہا کہ امن و امان فراہم کرنا پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ منظور حسین نے کہا کہ امن و امان بحال رکھنے کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔ امن و امان ہم سب کی ضرورت ہے۔ پولیس اس حوالے سے فعال اور محدود وسائل کے ہوتے ہوئے بھی میدان میں ہے۔ چند دنوں میں ہی کئی موٹرسائیکلیں ریکور کروائی ہیں اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ آپ جیسے احباب کا تعاون شامل حال رہا تو جلد مسائل پر قابو پالیں گے۔