گزشتہ 2 ہفتوں میں چائے کی پتی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران چائے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ پتی 500 روپے مہنگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے آخر سے جنوری کی ابتدا تک 250 کے قریب کنٹینرز بندرگاہ پر پہنچے جو درآمدات پر پابندی کے باعث بندرگاہ پر ہی پھنس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ 2 ہفتوں میں چائے کی پتی کی قیمت 1100 سے تجاوز کرکے 1600روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران چائے کی فی کلو قیمت 2500 روپے بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چائے پاکستان میں پیا جانے والا سب سے پسندیدہ مشروب ہے۔ شہری کولڈ ڈرنکس کا استعمال تو چھوڑ سکتے ہیں تاہم چائے کا نہیں۔ ہر سال پاکستانی قوم اربوں روپے کی چائے پی جاتی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے ہیں۔

دوسری جانب 170 گرام دانے دار اور الائچی پیک کی قیمت 290 روپے کی جگہ 320 اور 350 روپے کر دی گئی ہے۔ 900 اور 420 گرام والے پیک کی قیمت 1 ہزار 350 اور 550 سے بڑھ کر 1 ہزار 480 ارو 720روپے کردی گئی ہے۔

چائے کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگی ہوتی ہوئی اشیاء اور چائے سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء چھوڑ کر نئے معمولات اپنانے ہوں گے۔

Related Posts