تحریک انصاف کی درخواست منظور، عدالت کا الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کی درخواست منظور، عدالت کا الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم
تحریک انصاف کی درخواست منظور، عدالت کا الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اوپن کورٹ میں مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے، انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد فوری تاریخ کا اعلان کرے،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ 90 روز کے اندر الیکشن ہوں گے، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ انتخابات 90 روز سے زائد تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 224(2) کسی صوبائی اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے اختیار کا ذکر نہیں کرتا اگر وہ قانون کے عمل سے تحلیل ہو جائے، تحریری فیصلہ آئین کے آرٹیکل 105 اور 112 کے ساتھ پڑھا گیا،گورنر کے دستخط کے بغیر اسمبلی خود تحلیل ہو تو اس صورت میں آئین نے کسی اتھارٹی کو تاریخ دینے کا پابند نہیں کیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں اور آئین کے آرٹیکل 220 پر عملدرآمد کے پابند ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت کو بس آپ کی یقین دہانی چاہئے تھی۔

فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 220 وفاقی اور صوبائی اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند کرتا ہے، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کروائے، الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کرے کہ الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ الیکشن مقررہ وقت کے اندر کروائے جائیں۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے اتوار کو ضمنی انتخابات کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارہ ہے، انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، بطور خود مختار آئینی ادارہ ہونے کی حیثیت سے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کرانے اور الیکشن کے انتظامات کرانے کا پابند ہے۔

Related Posts