کراچی کے لیے مزید الیکٹرک بسیں منگوائی جائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے لیے مزید الیکٹرک بسیں منگوائی جائیں گی
کراچی کے لیے مزید الیکٹرک بسیں منگوائی جائیں گی

کراچی: الیکٹرک بس سروس کی کامیابی کے بعد، سندھ حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پیپلز الیکٹرک بس سروس (PBS) کے لیے الیکٹرک بسوں کے ایک اور کھیپ کی خریداری میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ معاہدہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا جس کی سربراہی تنظیم کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس یہاں کے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بینک کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد اے ڈی بی کے متعلقہ سیکٹر افسران اور صوبائی حکومت کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس منصوبے کی رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی

واضح رہے کہ جون 2022 میں سندھ حکومت نے اپنی پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ متعارف کرایا۔ شہر بھر میں تقریباً 100 بسیں چھ سے زیادہ مختلف بس روٹس پر چل رہی ہیں۔

Related Posts