اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطح وفد شکیل دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں : دنیا میں جہاں نواز شریف کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے، مریم نواز
وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ن لیگ نے اعلی سطح کا وفد تشکیل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بیماری کے بغیر مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے،اعجاز شاہ