مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 112ویں روز میں داخل، اشیائے ضروریہ کی شدید قلّت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 112ویں روز میں داخل، اشیائے ضروریہ کی شدید قلّت
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 112ویں روز میں داخل، اشیائے ضروریہ کی شدید قلّت

مقبوضہ جموں و کشمیر  میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 112واں روز ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کو گھروں میں قید کردیا گیا ہے اور نظامِ مواصلات مسلسل معطل ہے۔

کشمیری نوجوانوں، حریت رہنماؤں اور بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی قابض بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں گرفتار کرکے یا تو جیلوں میں ڈال دیا ہے یا انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

کشمیر میں انسانی تاریخ کے بد ترین کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں زندگی بدستور مفلوج ہے اور کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دکانیں وغیرہ مکمل طور پر بند ہیں۔

خوراک کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی اور ہسپتالوں میں مریضوں کے عدم علاج کے باعث مظلوم کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ ہر روز جاری ہے۔

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ آجا نہیں سکتے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے باعث قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

موبائل فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی سمیت ذرائع مواصلات کے نظام کی معطلی کے باعث کشمیری عوام ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے بھی محروم ہوچکے ہیں اور میڈیا سمیت عالمی برادری کے کسی بھی شعبے کو کشمیر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی درست تفصیلات کا اندازہ نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے کہا کہ بھارتی حکومت امریکی سفارت کاروں کو دورۂ کشمیر کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ؟ بھارت امریکی سفارتکاروں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔

امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے گزشتہ روز  نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کو خط لکھا جس میں انہوں نے کشمیر پر امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے اقدامات سے متعلق استفسار کیا کہ امریکی سفارت کاروں کی کشمیر تک رسائی پر آپ نے کیا اقدامات کیے؟

مزید پڑھیں: بھارت امریکی سفارتکاروں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے، امریکی کانگریس

Related Posts