سابق صدر جنرل پرویز مشرف متحدہ عرب امارات میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیب کو پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیب کو پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

دبئی: سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف متحدہ عرب امارات میں دورانِ علاج انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے 11 اگست 1943 کو بھارتی شہر دلی میں آنکھ کھولی۔ امریکن ہسپتال میں زیرِ علاج جنرل پرویز مشرف طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم رہنما، سابق وفاقی وزیر بابر غوری ایک بار پھر امریکا روانہ

سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے دورِ حکومت میں لال مسجد آپریشن سمیت لاتعداد کارروائیاں کیں جن کے باعث انہیں تنقید کا بھی سامنا رہا، تاہم ان کے دور میں میڈیا کو آزادی ملی۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں پاکستان میں میڈیا چینلز کا جال بچھ گیا۔ میڈیا کی آزادی اور خبروں کی دوڑ میں ہی جنرل پرویز مشرف سے صدارت کے دوران وردی اتارنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

بالآخر جنرل (ر) پرویز مشرف نے آرمی چیف کی حیثیت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی۔ جنرل (ر) مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے 12اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپسی کے موقعے پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

صدر پرویز مشرف کے دور میں نائن الیون حملہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے امریکا کی جانب سے فرنٹ لائن اتحادی بننے کی پیشکش قبول کر لی جس کے نتیجے میں پاکستان کی افغانستان کے متعلق سفارتی پوزیشن تبدیل ہوگئی۔

Related Posts