مشہور سرچ انجن گوگل نے اپنا ”ڈوڈل“ اُردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے نام کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے اپنا ”ڈوڈل“ اُردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے نام کردیا
مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے اپنا ”ڈوڈل“ اُردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے نام کردیا

انٹرنیٹ کے مقبول سرچ انجن گوگل نے اپنا ”ڈوڈل” اُردو کی نامور و باکمال شاعرہ پروین شاکر کے نام کردیا ہے جبکہ خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 67ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

”خوشبو نامی “ شعری مجموعے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پروین شاکر آج اِس دنیا میں نہیں رہیں، تاہم ان کی شاعری کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گوگل نے مخصوص مواقع پر پیش کیا جانے والا ڈوڈل پروین شاکر کے نام کیا ہے۔  

ڈوڈل سے مراد گوگل نامی سرچ انجن کی طرف سے پیش کیا گیا آرٹ ورک ہے جس کے تحت کسی بھی بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت، عالمی خصوصی دن یا کسی بھی اہم موقعے کے لیے گرافکس ڈیزائن کر کے عوام کو پیش کیے جاتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اُردو زبان کی باکمال اور نامور شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے پچیس سال کا طویل عرصہ گزرا جبکہ آج مداح عہد ساز شاعرہ کا 67واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔

پروین شاکر نے  24 نومبر 1952ء کو شہرِ قائد میں آنکھ کھولی جبکہ شہرتِ دوام حاصل کرنے والی پروین شاکر کا پہلا مجموعہ خوشبو شاعری کے میدان میں ان کی پہلی پہچان بنا۔

خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا پہلا مجموعہ 1976ء میں شائع ہو کر قارئین کے ہاتھوں میں پہنچا تو ملک بھر میں ان کے حسنِ بیان کی دھوم مچ گئی جس کے بعد ماہِ تمام، خود کلامی اور انکار نامی شاعری کے مجموعے بھی شائع ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پروین شاکر کا 67واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Related Posts