لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نہ وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان ذہنی مریض ہیں، میڈیکل چیک اپ ہوناچاہیے، مریم اورنگزیب
اس کے ساتھ ساتھ نہ ہی میں نے حکومت کو اس بات کی ضمانت دی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،فردوس عاشق اعوان