خواجہ غریب نواز ؒ کا 811واں سالانہ عرس، عوام کا ہجوم، تقریبات کا آغاز کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اجمیر: بھارتی ریاست راجستھان میں خواجہ غریب نوازکے لقب سے مشہور صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں عوام کا ہجوم امڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق راجستھان میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں عرس کی تقریبات اسلامی مہینے رجب کا چاند نظر آنے کے بعد پیر کی شب سے شروع ہوئیں۔ اتوار کے روز رجب کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔اس لیے پیر سے تقریبات کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بھارت ایٹمی جنگ امریکا نے روک دی۔مائیک پومپیو

گزشتہ روز کی صبح کو خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کا جنتی دروازہ بھی کھولا گیا۔ شام کے وقت شادیانوں سے عرس کی تقریبات کے آغاز کا اعلان ہوا جبکہ شب 11 بجے سےصبح 4بجے تک فاتحہ خوانی، محفلِ سماع اور غسلِ مزار کا اہتمام کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ درگاہ میں صوفیانہ کلام کے مابین 5 رجب یعنی 28 فروری تک ہر روز رات 11 بجے سے صبح 4 بجے تک فاتحہ خوانی، غسلِ مزار اور محفلِ سماع کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جبکہ 6 رجب ، یکم فروری کو محفلِ قل ہوگی۔

یکم فروری کو رسمِ قل صبح 5 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 11بجے تک جاری رہے گی۔ پوری درگاہ کے احاطے کو کیوڑے کے پانی سے دھویا جائے گا۔ رسمِ قل کے اختتام کے ساتھ ہی خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا عرس بھی ختم ہوجائے گا۔

 

Related Posts