ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے اور قیمت خرید 253 روپے مقرر کردی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ معیشت کے مفاد میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کو کیپ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا اُلٹا اثر ہوا، ڈالر پر کیپ لگانے سے نقصان ہوا، کیپ لگانے کی وجہ سے ڈالر کی بلیک مارکیٹ بڑھ گئی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر سے فوری طور پر کیپ ختم کر رہے ہیں اس معاملے پر سٹیٹ بینک کو اعتماد میں لے لیا ہے، بلیک مارکیٹ کا بھرپور مقابلہ کریں گے، ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کہیں سے نہیں مل رہا اور لوگ ڈالر فروخت کرنے نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ زیادہ تر ڈالر خریدنے آرہے ہیں، ہمیں ڈالر کو مارکیٹ ریٹ پر بیچنا چاہیے، ڈالر کا ریٹ ایک ہوگا تو اسکی قیمت میں استحکام آئے گا، بلیک اور انٹر بینک میں ریٹ کے فرق کو کم کرنا ضروری ہے، لوگ صرف ضرورت کیلئے ڈالر خریدیں اس میں سرمایہ کاری نہ کریں۔