سابق صدر زرداری نے پارک لین ریفرنس کوچیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر زرداری نے پارک لین ریفرنس کوچیلنج کردیا
سابق صدر زرداری نے پارک لین ریفرنس کوچیلنج کردیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بالخصوص سیاسی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔

سابق صدر نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنیکا فیصلہ

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ٹھٹھہ واٹر سپلائی میں اے سی اور 8 ارب روپے کے لین دین کے ریفرنسز میں پہلے ہی ریلیف حاصل کر چکے ہیں جب کہ عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا کیونکہ یہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

Related Posts