وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan-Federal-Cabinet-1
وفاقی کابینہ کامتفقہ طورپرمریم نوازکانام ای سی ایل میں رکھنے کافیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بنی گالہ میں طلب کرلیاجس میں نوازشریف کی صحت اور اہم قومی امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا ۔

کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو سہہ پہر تین بجے بنی گالہ میں طلب کیا گیا،نوازشریف کی بیرون ملک روانگی، گورننس سمیت قومی نوعیت کے معاملات پر بات ہوگی ،کور کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کی صحت کی رپورٹس پر بھی بات ہوگی،پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز ،پارلیمانی سیاست پر بات ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی، کور کمیٹی پی ٹی آئی منشور پر عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی، کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روزمیانوالی میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ نواز شریف کو لندن روانگی کے لیے جہاز پرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا اورپھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی کہ یہ اتنی بیماریوں کے باوجود بھی یہ مریض ایک دم کیسے ٹھیک ہوگیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا، وزیراعظم

Related Posts