غیر ملکی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ م بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش اور غیر ملکی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کے دورے کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول بھٹو کا عمران خان پر ٹی ٹی پی کیلئے غلط پالیسی اپنانے کا الزام

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بلوچستان پہنچے تو کور کمانڈر کوئٹہ جنرل آصف غفور نے پرتپاک استقبال کیا اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور پر امن ماحول کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کے جوان آپریشنل تیاریاں جاری رکھیں۔ ہم ملک دشمنوں کے مذموم مقاصد سے آگاہ ہیں۔ بلوچستان میں آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 

Related Posts