کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دسمبر 2022 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت ہوگی، اگر نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر من و عن کمی کی گئی، تو کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی ایک جوا ہے، بھارتی بینک کا کرپٹو کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

خیال رہے کہ آج بہ روز بدھ پی آر ایل گرڈ پر صبح 8:00 سے رات 8:00 بجے تک مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گرڈ سے منسلک صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کرگیا، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت سینکڑوں پروڈکشن یونٹس بند اور ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیزی سے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کے باعث لیٹرز آف کریڈٹ نہ کھلنے سے پنجاب کا درآمدی شعبہ بحرانی کیفیت میں ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کا کہناہے کہ صرف ایس ایم ایس سیکٹر میں آٹو پارٹس بنانے والے 300 یونٹس بند ہو چکے ہیں۔اُن کا کہناتھا کہ فلڈز میں کپاس کی فصل تباہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کاٹن امپورٹ کرنی ہے مگر بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنا ہوگا۔

Related Posts