لاہور:صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراہوں کو سفر کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں گزشتہ رات سالِ نو کی سرد ترین رات، کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا
دوسری جانب شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔