ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ: سربیا اور برطانیہ ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ: سربیا اور برطانیہ ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کر گئے
ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ: سربیا اور برطانیہ ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کر گئے

ٹینس کے بین الاقوامی ڈیوس کپ ٹورنامنٹ میں سربیا اور برطانیہ کی ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ مینز ڈبل کیٹگری میں شاندار مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ میں اپنی جگہ بنائی۔

ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا اور برطانیہ کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے جس کے لیے برطانیہ نے قازقستان کو شکست دے دی۔

جرمنی پہلے ہی ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جس کے ساتھ قازقستان کو ہرا کر آگے آنے والی ٹیم برطانیہ کا مقابلہ ہوگا، اس کے ساتھ ہی سربیا اور برطانیہ ٹاپ 8 میں شامل ہوچکے ہیں۔

سربیا کی طرف سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکووج نامی پلیئر نے اپنی قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک رسائی دلائی جبکہ پاکستان کی طرف سے سینئر کھلاڑیوں نے مقابلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ 

عالمی ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے سینئرز کی جگہ جونیئرز کی ٹیم بھیج دی اور بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کو پیغام دیا کہ مقابلہ پاکستان کے علاوہ کسی بھی ملک میں کرنے پر ہمیں اعتراض ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کے مایہ ناز اور نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ڈیوس کپ مقابلے پاکستان سے باہر منتقل کرنے پراحتجاجاًایونٹ کابائیکاٹ کردیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کو 18 نومبر کو لکھے گئے خط میں اعصام الحق نے کہا کہ بھارت کی ڈیوس کپ میں عدم شمولیت غیرمنصفانہ فیصلہ ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان سے ناانصافی کی۔ پاکستان میں کسی بھارتی شہری کو کوئی خطرہ نہیں اور اگر ایونٹ پاکستان سے منتقل ہواتوحصہ نہیں لوں گا۔

مزید پڑھیں: ڈیوس کپ مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے پراعصام الحق  دستبردار

Related Posts