ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی برادری کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی برادری کی شدید مذمت
ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی برادری کی شدید مذمت

ناروے میں سیان نامی اسلام مخالف تنظیم کے سربراہ لارس تھارسن نے قرآن پاک کے ایک نسخے کو جلانے کی کوشش کی جس سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

کرسچن سینڈ نامی ناروے کے شہر میں اس واقعے میں اسلام مخالف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیان (اسٹاپ اسلامائزیشن آف ناروے) کر رہی تھی، تاہم اس دوران پولیس نے قرآن کی بے حرمتی پر ریلی کے شرکاء کو روکا۔

اس کے بعد ایک ویڈیو جاری کی گئی جس کے دوران تھارسن نامی اسلام مخالف تنظیم کا سربراہ قرآن کو جلانے کی کوشش کرتا دکھائی دیا، جس پر ایک شخص اٹھ کر اس کے ساتھ مارپیٹ کی کوشش کرتا ہے اور پولیس اسے روک دیتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس نے تھارسن کو حملہ آوروں سمیت گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس دوران پاکستان، ترکی اور متعدد دیگر مسلم ریاستوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنے مذہب کی بہت عزت کرتے ہیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو مسلمانوں کے احساسات کا احترام کرنا چاہئے۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے مسلم رہنماؤں نے سیان نامی مسلم مخالف تنظیم کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے ارتکاب پر قانونی درخواست دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں اسلام مخالف گروپ (سیان) کا نمائندہ آرنے قرآن پاک کی دو نقول کچرے میں پھینکتا دکھائی دیتا ہے جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں مداخلت کی۔

عالمی برادری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے اسلام مخالف تنظیم کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا نے غیر ملکی افراد کی رہائی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی افراد کی رہائی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: امریکا نے غیر ملکی افراد کی رہائی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔وزیر خارجہ

Related Posts