لاہور میں ملزمان نے شادی سے 3 روز قبل دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شادی سے 3 روز قبل دلہن کو قتل کردیا
لاہور میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شادی سے 3 روز قبل دلہن کو قتل کردیا

لاہور میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے شادی سے 3 روز پہلے دلہن کے زیور لوٹ کر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے جس کے باعث شادی کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں حرا نامی دلہن کے والد نے گھر کی گھنٹی بجائی تو بیٹی نے دروازہ کھول دیا لیکن اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے لوٹ مار کے لیے ان پر حملہ کردیا۔

حرا کے والد نے مزاحمت کی لیکن حملہ آوروں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور ان پر بہت تشدد کیا، اور اس سے قبل ہی لڑکی کو پکڑ کر زبردستی اس کا زیور اتار لیا۔

مسلح حملہ آور زیور اتارنے کے باوجود حرا کو اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے اور گھر سے کچھ دور جا کر ہی اس پر فائرنگ کردی جس سے 3 روز بعد دلہن بننے والی لڑکی موقعے پر جاں بحق ہو گئی۔

مقتولہ حرا کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مطابق 2 مسلح ملزمان ان کی بیٹی حرا کو گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے گئے اور  فائرنگ کرکے اس کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حرا کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا جبکہ اس کے موبائل فون کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ائیرپورٹ پولیس نے چوری کے الزام میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں: چوری کے جرم میں پی آئی اے کے 2 ملازم گرفتار، 4 لاکھ برآمد

Related Posts