بلال عباس کی محبت اور شادی کے بارے میں کیا رائے ہے؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلال عباس کی محبت اور شادی کے بارے میں کیا رائے ہے؟ جانئے
بلال عباس کی محبت اور شادی کے بارے میں کیا رائے ہے؟ جانئے

پاکستان کے دلکش و خوبرو اداکار بلال عباس خان نے شادی اور محبت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار بلال عباس ایک ٹاک شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے محبت اور شادی کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہیں لیکن وہ محبت پر یقین رکھتے ہیں۔

شادی کے بارے میں بلال عباس نے کہا کہ میں شادی پریقین رکھتا ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے جب بھی کبھی کچھ ایسا ہونا ہوگا تو وہ اچانک سے ہوجائے گا اس کیلئے انسان کوئی پلاننگ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی نئی قسط کے ٹوئٹر پر چرچے

انہوں نے محبت کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمانداری، احترام، وفاداری اور ایک دوسرے کیلئے باہمی تعریف سے متعلق ہے۔ اداکار کے مطابق وہ ابھی کسی کے ساتھ بھی تعلق میں نہیں ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ افواہیں تھیں کہ وہ اداکارہ رمشاخان کو ڈیٹ کررہے تھے۔

کام کے حوالے سے، بلال عباس خان اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’کچھ اَن کہی ‘ میں سجل علی کے مدِ مقابل نظر آئیں گے۔

Related Posts