نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کا آخری روز، پاکستان کو جیتنے کیلئے 255 رنز درکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے، قومی ٹیم کو جیتنے کیلئے 255 رنز درکار ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز کا آغاز پاکستان بغیر کوئی رن 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز آگے بڑھائی تو 35 رنز پر پاکستان کی تیسرا نقصان اٹھانا پڑا، امام الحق 12 رنز بناکر اش سودھی کا شکار بنے۔

319 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم نے اب تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنالیے ہیں، شان مسعود 20 اور کپتان بابر اعظم 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لئے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 2.5 اوورز میں بغیر کسی رن کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، عبداللہ شفیق اور نائٹ واچ مین میر حمزہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Related Posts