یوکرین کے میزائل حملے میں 63 روسی فوجی مارے گئے، روس کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین کے میزائل حملے میں 63 روسی فوجی مارے گئے، روس کا اعتراف
یوکرین کے میزائل حملے میں 63 روسی فوجی مارے گئے، روس کا اعتراف

ماکیفکا: روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں یوکرینی فوج نے امریکہ کے فراہم کردہ میزائل ہیمارز سے روس کے زیر قبضہ علاقے ماکیفکا میں حملہ کرکے 63 روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ اردو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کے400 فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پیر کو روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک عارضی پڑاؤ پر چار میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں 63 فوجی مارے گئے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو ہر طرح کی امداد اور معاونت فراہم کی جائے گی۔‘

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حملہ کب ہوا لیکن یوکرین کا کہناہے کہ یہ حملہ نیو ائیر کو کیا گیا۔کریملن کے نقاد روس پر جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد کم بتانے کا الزام لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، وزیراعظم

روسی فوج کے بلاگرز کا کہنا ہے کہ میکیوکا میں ہونے والے حملے میں سینکڑوں روسی فوج ہلاک ہونے کا امکان ہے۔

سابق روسی علیحدگی پسند رہنما اگور سٹریلکو کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ یہ حملہ یکم جنوری کو رات ایک بجے کیا گیا۔

ان کے مطابق یوکرین نے ایک عمارت پر حملہ کیا جس میں روسی فوج نے اڈا بنایا ہوا تھا اور اس میں ’سینکڑوں‘ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

Related Posts