دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 309 رنزبنا لئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 309 رنزبنا لئے
دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 309 رنزبنا لئے

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے دوران کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی، انہوں نے ٹام لاتھم کو 71 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، جب کہ دوسری وکٹ آغا سلمان نے سیٹ بیٹر ڈیوون کونوے کی لی،کونوے 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کین ولیمسن کو نسیم شاہ نے 36 رنز پر آؤٹ کیا، ہینری نکلز 26 رنزبناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیرل مچل 3 اور مائیکل برائسویل صفر پر آؤٹ ہوئے۔وکٹ پر ٹام بلنڈل اور سودھی بالترتیب 30 اور 11 رنز بنا کر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے آغاسلمان نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

پاکستانی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts