عدالت نے پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا
عدالت نے پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے مقدمے میں پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکتے ہوئے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

شہبازگل کے خلاف سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔درخواست گزارکا موقف تھا کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیزبیان دینے پر لاہور کے تھانا مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کل سے کڑاکے کی سردی پڑیگی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

پی ٹی آئی رہنما نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، استدعا کی حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

دوسری جانب عدالت کے باہرشہباز گِل کے وکیل ظہور محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کیس کے فیصلوں تک شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

Related Posts