معروف قاری کی گانا گانے کے انداز میں تلاوت پر عوام مشتعل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک مشہور مصری قاری کو قرآن کی تلاوت کے دوران رقص کرنے اور پھر معافی مانگنے پر معطل کیے جانے کے بعد ایک اور مشہور مصری قاری کی گاتے ہوئے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو کو دیکھ کر ان کی معطلی کے مطالبات نے زور پکڑ لیا ہے۔ لوگوں نے بڑے پیمانے پر غصہ کا اظہار کیا اور قاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مشہور مصری قاری ’’ہ ، س ، ع‘‘ کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ سور ۃ الضحیٰ کی تلاوت کر رہے ہیں۔ دوران تلاوت ان کا انداز گانا گانے جیسا ہے جس پر ان کے مداحوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ لوگوں نے تلاوت کے اس انداز کو قرآن مجید کے وقار کے منافی قرار دیا اور اسے کلام اللہ کی بے ادبی میں شمار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قاری کو قرآن کریم کی تلاوت سے روکا جائے اور معطل کردیا جائے ۔ اس معاملے کی تحقیقات کرا کر قاری کو سزا دی جائے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ دنوں مصر میں پیش آیا اور اس نے غم و غصے کا طوفان برپا کر دیا تھا۔ مواصلاتی ویب سائٹس کے صارفین نے قرآن کریم کے مشہور قاری شیخ محمد حامد السلکاوی کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر دی۔ اس ویڈیو میں قاری محمد حامد السلکاوی نے سور ۃ الشوریٰ کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں اور جسم سے رقص نما حرکتیں کرکے قرآن مجید کا وقار مجروح کیا تھا۔

لوگوں کی تنقید اور مطالبے پر قراء کرام کی سنڈیکیٹ نے قاری السلکاوی کو معطل کردیا تھا۔ جس کے بعد قاری السلکاوی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اپنے عمل پر معافی بھی مانگی تھی۔

Related Posts