سوات اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے کئی شہروں میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں تقریباً 180 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ صبح 6:30 بجے کے بعد افغانستان کے پہاڑی علاقے میں آیا۔ اس کا طول البلد 77.99 مشرقی اور عرض البلد 38.28 شمال تھا۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت سالانہ جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ سوات، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔دریں اثناء ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Related Posts