نئی دہلی: بھارت میں مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں ریاست اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا میں ایک مرغی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ اس نے ایک دن میں دو، تین نہیں بلکہ پورے 31 انڈے دینے کے بعد سب کو حیران کردیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ مرغی عام مرغیوں کی طرح کیڑے مکوڑے نہیں کھاتی بلکہ مونگ پھلی اور لہسن کھاتی ہے۔
ایسا بتایا جارہا ہے کہ مرغی کا مالک گریش چندرا بدھانی کے بچے مرغیاں پالنا چاہتے تھے تو وہ دور دراز علاقے سے دو چوزے دو سو روپے میں خرید کر لائے۔گریش چندر اور ان کے بچوں نے چوزوں کو پالنا شروع کیا ،وہ مرغیوں کو لہسن اور مونگ پھلی کھلاتے تھے۔
ایف ٹی ایکس کا فروری سے صارفین کو اثاثے واپس کرنیکا اعلان
25 دسمبر کو جب گریش گھر واپس آئے تو ان کے بچوں نے بتایا کہ ایک مرغی نے 5 انڈے دیے ہیں، وہ یہ سن کر حیران ہوئے تاہم یہ سلسلہ رُکا نہیں ، اس کے بعد مرغی نے ہر 10، 15 منٹ میں انڈے دینا شروع کیے اور مجموعی طور پر 31 انڈے دیے۔
مرغی کے اتنی بڑی تعداد میں انڈے دینے کے بعد گریش کو لگا کہ شاید وہ کسی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے اسی لئے وہ اُسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ تاہم، ڈاکٹر نے مرغی کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔
مزید برآں مرغی کے اتنی بڑی تعداد میں انڈے دینے کے بعد علاقہ مکین گریش کی مرغی کو دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے، اُن کا مشورہ ہے کہ گریش کو اپنی مرغی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروانا چاہیے۔