بھارت سے درآمد کھانسی کا سیرپ قاتل نکلا، ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت سے درآمد کیا گیا کھانسی کا سیرپ زہرِ قاتل نکلا، ازبکستان میں سیرپ پینے والے کم از کم 18 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کو کھانسی کا آلودہ سیرپ فراہم کرنے پر بھارتی ریاست اترپردیش میں سیرپ بنانے والی کمپنی (ماریون ٹیک) کا پلانٹ بند کردیا گیا ہے جس کی تصدیق بھارتی حکومت نے کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی وزیر اعظم کی والدہ کا انتقال، امریکی صدر کا اظہارِ تعزیت

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ڈرگز کنٹرول کے ادارے نے معائنے کے بعد پلانٹ کو گزشتہ شب سے ہی بند کردیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں بھارتی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم کھانسی کے سیرپ سے اموات کے معاملے پر ازبکستان کے ڈرگ ریگولیٹر ادارے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ معائنہ رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ زہرِ قاتل ثابت ہونے والے کھانسی کے سیرپ کے نمونے کمپنی کے احاطے سے جمع کیے گئے اور تفصیلی جانچ پڑتال کیلئے چندی گڑھ میں قائم متعلقہ ادارے کو بھیج دئیے گئے جبکہ ماریون ٹیک لائسنس یافتہ کمپنی ہے۔

نریندر مودی حکومت نے ماریون ٹیک کو ڈاک 1 میکس کھانسی کی دوا اور ٹیبلٹ بھارت سے بیرونِ ملک برآمد کرنے کیلئے باضابطہ لائسنس دیا تھا۔ ازبکستان حکومت کا کہنا ہے کہ جاں بحق 18بچوں نے ڈاک 1 میکس سیرپ پیا تھا۔

 

Related Posts