تنیشا شرما کیس، عرفی جاوید شیزان خان کی حمایت میں بول پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنیشا شرما کیس، عرفی جاوید شیزان خان کی حمایت میں بول پڑیں
تنیشا شرما کیس، عرفی جاوید شیزان خان کی حمایت میں بول پڑیں

ممبئی :بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ عرفی جاوید نے اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی پر شیزان خان کی حمایت میں بول پڑیں۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ تنیشاشرما کی موت کا قصور وار شیزان خان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

عرفی جاوید نے لڑکیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ کسی کیلئے اپنی قیمتی جان ضائع مت کریں۔

انہوں نے لکھا کہ اپنے پیاروں کے بارے سوچیں، خود سے محبت کریں اور اپنا ہیرو خود بنیں۔عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ شیزان خان نے تونیشا شرما کے ساتھ دھوکا کیا ہو، لیکن تونیشا کی موت کا الزام اس پر عائد نہیں کیا جاسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں لڑکیوں سے کہوں گی کہ وہ اپنی قیمتی زندگی کسی کی خاطر ختم نہ کریں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی کیفیت میں یہ لگتا ہے کہ اب دنیا ختم ہوگئی، لیکن یقین کیجئے ایسا بالکل نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:تنیشا شرما کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آگئی

اگر کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو آپ اسے زبردستی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے۔اداکارہ نے کہا کہ خود کشی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ پیچھے رہ جانے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Related Posts