تنیشا شرما کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنیشا شرما کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آگئی
تنیشا شرما کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: 24 دسمبر کو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی تنیشا شرما قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں، تنیشا نے جس میک اپ روم کے واش روم میں خود کشی کی وہاں سے پولیس کے ہاتھ ایک تحریری نوٹ لگا ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تنیشا نے خودکشی سے قبل شیزان خان بات چیت کی تھی، پولیس نے مزید تحقیقات کیلئے 30 دسمبر تک اداکار شیزان خان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تنیشا شرما کے خودکشی کرنے سے 15 روز قبل شیزان اور تنیشا کے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شیزان خان کے ایک اور لڑکی سے بھی خفیہ تعلقات تھے جس سے تنیشا کی خودکشی کے روز بھی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک شیزان کی چیٹ کے ذریعے بات چیت ہوئی تھی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ہونے والی چیٹ میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں پایا گیا، تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اسی لیے پولیس اداکار شیزان کی حراست میں توسیع کی درخواست کرے گی۔

مزید پڑھیں:تنیشا شرما کیس، شیزان خان کے اہل خانہ نے بیان جاری کردیا

اب تفتیش کے دوران مزید پیش رفت سامنے آئی ہے کہ میک اپ روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا تحریری نوٹ ملا ہے۔ پولیس کے مطابق میک اپ روم سے جو تحریری نوٹ ملا ہے اس میں لکھا ہے ’وہ خوش قسمت ہے کہ میرے جیسی ساتھی اداکارہ ملی ہے۔‘ملنے والی پرچی پر تنیشا اور شیزان خان دونوں کے نام بھی درج ہیں۔

Related Posts