پہلا ٹیسٹ ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

First Test

ماؤنٹ مانگینوئی:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے۔

بین سٹوکس ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،جو ڈینلی نے 74 اور برنز نے 52 رنز بنائے ،ڈوم سیبلی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔جمعرات کو مائونٹ مانگینوئی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے رورے برنز اور اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ڈوم سیبلی نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 52 رنز بنے، ڈوم سیبلی 22 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں :برسبین ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف تمام پاکستانی کھلاڑی 240 رنز پر ڈھیر

رورے برنز دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

کپتان جو روٹ کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 2 رنز بناکر واگنر کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،جو ڈینلی انگلینڈ کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 74 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنالئے تھے،بین سٹوکس 67 اور اولی پوپ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹم سائوتھی اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Related Posts