پراگیہ ٹھاکر کا مسلمانوں کیخلاف چاقو تیز رکھنے کا بیان، مدعی مقدمہ کو پولیس کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی کی رہنما پراگیہ ٹھاکر کے مسلمانوں کے خلاف چاقو چھریاں تیز رکھنے کے بیان پر مقدمہ قائم کرانے والے مدعی تحسین پونا والا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحسین پونا والا کو تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے اپنے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی قابلِ اعتراض تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

میں نے کیل ٹھونک دی تو مودی بھی نہیں ہلا سکتے، ویڈیو وائرل

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے اتوار کے روز شیوموگا کے علاقے میں ہندو برادری کی رسم میں شرکت کی اور حجاب کے خلاف مہم چلانے پر مارے گئے بجرنگ دل کارکن کی رہائش گاہ کا دورہ بھی کیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے لوگوں سے کہا کہ وہ لو جہاد کا بھی مناسب جواب دیں۔ہندو برادری اپنی لڑکیوں کا خیال رکھنے کیلئے گھر پر ہتھیار لائیں اور اگر کوئی ہتھیار نہیں تو سبزیاں کاٹنے کی چھریاں چاقو تیز رکھیں۔

مدعی مقدمہ تحسین پونا والا کا کہنا ہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے اپنی تقریر میں اقلیتی برادری کے خلاف متحد تشدد میں کھلے عام ہتھیاروں کے استعمال کا کہا۔ واضح رہے کہ بی جے پی مقبولیت کھونے کے بعد مسلم مخالف جذبات بھڑکا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

 

Related Posts