کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ
کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکہ میں قائم کرپٹو ایکسچینج کریکن نے جاپان میں اپنی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کے روز کرپٹو کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ملک میں موجودہ مارکیٹ کے حالات اور عالمی سطح پر کمزور ہوتی کرپٹو کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کمپنی اگلے ماہ سے جاپان میں تمام سرگرمیاں بند کردے گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ کریکن کی 31 جنوری تک فنانشل سروسز ایجنسی سے رجسٹریشن ختم ہوجائے گی، اس وقت تک کمپنی سے رجسٹرڈ تمام کلائنٹس کو اپنے اثاثے واپس لینے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے کرپٹو صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے

قبل ازیں کریکن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد میں کمی کرے گا کیونکہ مارکیٹ کی سخت صورتحال نے ڈیجیٹل اثاثوں کی مانگ کو کمزور کیا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی سیموئل بینک مین فرائیڈ کو 25 کروڑ ڈالر کے ضمانتی پیکج پر رہا کردیا۔

ایف ٹی ایکس کے صارفین اور سرمایہ کاروں کو ایک سال تک دھوکے میں رکھنے کے کرپٹو کرنسی انڈسٹری کو ہلا دینے والے فراڈ کیس میں بینکمین فرائیڈ کو گرفتار کیا گیا تھا، جمعرات کو انھیں پہلی بار مین ہٹن کے مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انھیں 25 کروڑ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

Related Posts