حافظ نعیم کا کراچی بلدیاتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام چاہتے ہیں کہ یہاں بلدیاتی الیکشن ہوں جو ان کا آئینی حق ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کو اس حوالے سے خط لکھیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل صوبائی حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، کہا گیا کہ حلقہ بندیاں کرنی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خط میں حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا جواز بتایا گیا ہے، یہ خوف کھاتے ہیں کہ ہار جائیں گے، ان کے سسٹم میں شامل نہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی نہ کی تو زہر کھا کر مر جاؤں گا، ارسلا صدیقی کو عاشق کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں الیکشن سے بھاگتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ مل بانٹ کر کھاتے رہیں، ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ الیکشن ہوں لیکن بارشوں کو جواز بنا کر ملتوی کر دیئے گئے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آپ ہم سے خوف کیوں کھا رہے ہیں، الیکشن کرائیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلائے، شفاف الیکشن کرائے، جو جیتے گا ہم اسے مبارک باد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کی پریشانیوں کو حکومت کو دور کرنا چاہیئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی پر ایک مرتبہ پھر اظہارِ تعزیت کرتے ہیں، 15 سال میں ان کے قاتل پکڑے جا سکے نہ صحیح سے تفتیش ہوسکی۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو سامنے لایا جائے۔

Related Posts