اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن کی 15ویں برسی کے موقعے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا وسیع ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں آج محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی منائی جارہی ہے جو انسانی حقوق اور جمہوریت کی علمبردار تھیں۔
بینظیر بھٹوشہید کی15ویں برسی، پیپلز پارٹی کا جلسہ آج ہوگا
Pakistan today observes the martyrdom anniversary of Mohtarama Benzair Bhutto Shaheed. A crusader for human rights & democracy, she left an indelible mark on politics of the country. The void left by her passing has continued to widen over the years.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 27, 2022
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی آج منائی جارہی ہے، پیپلز پارٹی گڑھی خدابخش میں جلسہ کرے گی۔
بے نظیر بھٹو کو آج سے ٹھیک 15سال قبل 27 دسمبر 2007 کے روز شہید کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت لاڑکانہ پہنچ گئی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری، سینیٹر شیری رحمان اور دیگر پیپلز پارٹی قائدین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو یومِ شہادت کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔