پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کا اعلان
پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے ”فوری طور پر” کہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی اجلاس کی تاریخ کا اعلان ق لیگ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے، ایک روز قبل، مسلم لیگ (ق) کے رہنماپرویز الٰہی کو اس یقین دہانی کے بعد بحال کر دیا تھا کہ وہ دوبارہ عہدے پر بحال ہونے کے بعد اسمبلی کو تحلیل نہیں کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفد جلد اس حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بات چیت کرے گا۔ ہم وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے تاکہ اسمبلی کی تحلیل ممکن ہوسکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 177 ارکان صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ الٰہی کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان ہیں۔

مزید پڑھیں:جنرل باجوہ نے زرداری، مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، عمران خان

انہوں نے کہا، ”مجموعی طور پر، ہمارے پاس اسپیکر کو چھوڑ کر187 صوبائی اسمبلی کے اراکین ہیں ” انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ تمام لوگ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔”

Related Posts