آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جیمز بانڈ سیریز کے نئے 007 ایجنٹ ڈینیئل کریگ کی شان دار جاسوسی فلم نائیوز آؤٹ کا سیکوئل گلاس اونین، اے نائیوز آؤٹ مسٹری ریلیز ہوگیا ہے۔
سیکوئل میں کیا دکھایا جائے گا؟
فلم کے سیکوئل میں دکھایا جائے گا دوستوں کا ایک گروپ یونانی جزیرے پر جمع ہوتا ہے جن میں گورنر، ماڈل اور سائنسدان سب شامل ہیں، فلم اُس وقت دلچسپ ہوجائے گی جب اُن میں سے ایک موت کی ہوگی اور پھر جو باقی زندہ رہ جائینگے اُن میں سے کوئی ایک قاتل ہوگا۔
کاسٹ
ڈینیئل کریگ بطور جاسوس بینوئٹ بلینک
ایڈورڈ نورٹن بطور مائلز برون، ایک ٹیک ارب پتی
لیسلی اوڈوم جونیئر بطور لیونل ٹوسینٹ، میلز کے سائنسدان
کیتھرین ہان بطور رکلیئر ڈیبیلا
ڈلاس رابرٹس بطور کلیئر کے شوہر
جیسیکا ہینوک بطور پیگ، برڈی کے اسسٹنٹ
میڈلین کلائن بطور وہسکی، ڈیوک کی گرل فرینڈ
کیٹ ہڈسن بطور برڈی جے ، ایک فیشن ڈیزائنر
ڈیو بوٹیسٹا بطور ڈیوک کوڈی، ایک یوٹیوبر
ایتھن ہاک بطور مائلز اسسٹنٹ
جیکی ہاف مین بطور ڈیوک کی ماں
کیا اس فلم کو دیکھنا چاہئیے؟
فلم شروع سے لے کر آخر تک آپ کی توجہ کو برقرار رکھے گی، ایسے تمام لوگ جو جاسوسی فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں انھیں یہ فلم ضرور دیکھنی چاہئیے۔