اشنا شاہ نے حمزہ امین سے منگنی کرلی، مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشنا شاہ نے حمزہ امین سے منگنی کرلی، مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار
اشنا شاہ نے حمزہ امین سے منگنی کرلی، مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار

معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کرلی ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا نے حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے منگنی کی تقریب سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تصاویر میں اداکارہ اور ان کے منگیتر سمیت رشتے داروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے مسنگ پزل سے ملیے، لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسم اللہ کریے۔

یہ بھی پڑھیں:

صبا قمر کی مشہور فلم ’کملی‘ کا جلد ہی ٹی وی پریمیئر ہوگا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اشنا شاہ کے منگیتر حمزہ امین پروفیشنل گولفر ہیں جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

حمزہ کے والد تیمور حسن امین ایشیا پیسیفک گلف فیڈریشن کے چیئرمین ہیں، حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ اشنا شاہ کو گولفر حمزہ امین کے ساتھ مختلف تقاریب میں دیکھا جاچکا ہے جب کہ اداکارہ اپنی ایک پوسٹ میں حمزہ امین سے محافظ بننے کا سوال بھی کرچکی تھی۔

Related Posts