پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کافی کام کیا ہے۔بلوم برگ کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کافی کام کیا ہے۔بلوم برگ کا اعتراف
پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کافی کام کیا ہے۔بلوم برگ کا اعتراف

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے باہر آنے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کافی کام کیا ۔

نیوز ایجنسی بلوم برگ کے مطابق ملکی اسٹاک مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ اگست میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر تھی جو ایک بڑی پیش رفت کہی جاسکتی ہے۔

بلوم برگ ایجنسی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو ملکی معیشت کو سہارا دینے کا سبب بنی جبکہ 2014ء کے بعد یہ سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہے۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فروری 2020ء میں ایف اے ٹی ایف جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کی توقع کی جارہی ہے جبکہ لندن کی دو معروف کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان 2024ءتک عالمی شرحِ نمو کے حوالےسے ایک اہم ملک بن جائے گا، ایسے کل 20 ممالک ہوں گے جو پوری دنیا کی معیشت کے لیے اہم ہوں گے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کی گزشتہ ماہ کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال بعد پاکستان کا شمار بین الاقوامی معاشی شرحِ نمو میں حصہ ڈالنے والے ممالک میں ہوگا جو دنیا کی معیشت کے لیے 78 اعشاریہ 5 فیصد مہیا کریں گے۔

جریدے کے مطابق لسٹ میں شامل نئے ممالک میں سعودی عرب، میکسیکو اور ترکی شامل ہیں جبکہ اسپین، کینیڈا اور پولینڈ کے ساتھ ساتھ ویتنام کو بھی لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 2024ء تک پاکستان عالمی شرحِ نمو کے حوالے سے اہم ملک ہوگا۔عالمی میڈیا

Related Posts